نوابشاہ میں جائیداد کے تنازعے پر معصوم بچہ قتل

جائیداد کے تنازعے پر جرگے میں فریقین کے درمیان جھگڑا، ماں کی گود میں موجود 3 سال کا بچہ جوتا لگنے سے جاں بحق ہو گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 جون 2021 23:15

نوابشاہ میں جائیداد کے تنازعے پر معصوم بچہ قتل
نوابشاہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2021ء) نوابشاہ میں جائیداد کے تنازعے پر معصوم بچہ قتل۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع نوابشاہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نوابشاہ کے ایک دیہی علاقے میں جائیداد کے تنازعے پر ہونے والے جھگڑے میں 3 سالہ بچہ قربان ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازعے پر جرگہ بلایا گیا تھا جس میں دونوں فریقین کے افراد نے شرکت کی۔

اس دوران فریقین کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ جھگڑا اس وقت خوفناک شکل اختیار کر گیا جب وہاں موجود ایک خاتون کی گود میں موجود 3 سال کا بچہ جوتا لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ کم سن بچے کی موت واقع ہونے کے بعد جرگے میں کہرام مچ گیا، جبکہ کئی افراد فرار ہوگئے۔ اس تمام واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں