پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی سے تنگ رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے رکشوں کو آگ لگا دی

حکومت غریب عوام کی بے بسی پر اپنی مجبوریاں مسلط کررہی ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کرایوں میں اضافہ کی بنا پر سواریاں نہیں مل رہی بے روزگاری کے باعث گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے، رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج

جمعرات 16 جون 2022 22:39

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی سے تنگ رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے رکشوں کو آگ لگا دی
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) نواب شاہ میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی سے تنگ رکشہ ڈرائیوروں نے دو رکشوں کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

نواب شاہ پریس کلب کے سامنے رکشہ ڈرائیوروں نے پیٹرول اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران مظاہرین نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کرایوں میں اضافہ کی بنا پر سواریاں نہیں مل رہی بے روزگاری کے باعث گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے،جس پر حکومت غریب عوام کی بے بسی پر اپنی مجبوریاں مسلط کررہی ہے جو قابل برداشت نہیں ۔مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس دوران دو رکشہ ڈرائیوروں نے شدت جذبات میں حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے دو رکشے نظر آتش کردیئے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں