آصف علی زرداری کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سہیل انور سیال، ضیا الحسن لنجار، علی حسن لنجار ،خالد مقبول صدیقی، رئوف صدیقی و دیگر کی شرکت،بلاول بھٹو زرداری نے لحد میں اتر کر خود اپنے ہاتھوں سے مٹی ڈالی

جمعرات 23 جون 2022 16:30

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) سابق صدر آصف علی زرداری، فریال ٹالپر، عذرہ فضل پیچوھو کی والدہ اور بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی نماز جنازہ زرداری ہاؤس نوابشاہ ادا کردی گئی ہے۔نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سہیل انور سیال، ضیا الحسن لنجار، علی حسن لنجار ،ایم کیو ایم کے وفد مقبول صدیقی، رئوف صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی تدفین آصف علی زرداری کے آبائی قبرستان بالو جا قبا قبرستان میں کی گئی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے لحد میں اتر کر خود اپنے ہاتھوں سے مٹی ڈالی۔ خاتون ہونے کے ناتے مرحومہ کی نماز جنازہ فجر کی نماز کے بعد ادا کی گئی جبکہ مرحومہ کی جنازہ نماز اور تدفین مخصوص لوگوں نے شرکت کی۔ جنازہ نماز سے لے کر تدفین تک میڈیا کو بھی دور رکھا گیا ہے۔دریں اثنا زرداری ہاؤس نوابشاہ میں آصف علی زرداری، فریال ٹالپر، عذرہ فضل پیچوھو ،بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری ،و دیگر خاندان کے لوگوں سے اظہار تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں