لعل شہباز قلندر درگاہ دھماکہ، صفائی کے بعد شہدا کی باقیات کو کچرا کنڈی میں پھینک دیا گیا

انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو فوری باقیات اٹھانے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 فروری 2017 14:41

لعل شہباز قلندر درگاہ  دھماکہ، صفائی کے بعد شہدا کی باقیات کو کچرا کنڈی میں پھینک دیا گیا
سیہون شریف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2017ء): سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خود کُش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 85 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ۔ لعل شہباز قلندر کے احاطے کی صفائی کے بعد وہاں دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی باقیات کو بھی کچرے کے ساتھ ہی سیہون شریف میں موجود مرکزی کچرہ کنڈی میں پھینک دیا گیا ۔

کچری کنڈی میں شہدا کی باقیات کی موجودگی اور ان کی بے حرمتی کی فوٹیجز سامنے آنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور فوری طور پر شہدا کی باقیات کو کچرہ کنڈی سے اُٹھانے کا حکم جاری کر دیا۔اہل علاقہ نے بتایا کہ شہدا کی باقیات کی تدفین کی بجائے ان کی بے حُرمتی کی گئی ۔ جبکہ باقیات کی کچرہ کنڈی میں موجودگی سے ملحقہ علاقوں میں تعفن پھیلنے کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ میں کل کراچی میں تھا اور ابھی سکھر میں موجود ہوں۔ میری شہدا کے لواحقین کے ساتھ بات ہوئی لیکن ایسی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ منظور وسان نے کہا کہ ایسی کوئی بھی بات میرے علم میں نہیں ہے ۔ میں سیہون شریف نہیں گیا لیکن اگر ایسا ہوا ہے تو شہدا کی بے حُرمتی کیے جانے پر ذمہ داران کو کڑی سزا دی جانی چاہئیے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ سیہون شریف دھماکے میں جان سے جان والے یہ لوگ شہید ہیں جنہوں نے ان بے حرمتی کی انہوں نے ایسا کر کے صحیح نہیں کیا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں