سڑکوں،شاہراؤں اور گلیوں میں گند کچرا پھینکنے والوں کے خلاف قلم 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنرابراراحمد جعفر

بدھ 2 اکتوبر 2019 17:00

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد ابرار احمد جعفر نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر ضلع شہیدبینظیرآباد میں بھی سڑکوں،شاہراؤں اور گلیوں میں گند کچرا پھینکنے والوں کے خلاف قلم 144 کے تحت کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں 90 روز کے لئے سڑکوں،شاہراؤں اور گلیوں میں گند کچرا پھینکنے کی روک تھام کے لیے سی آر پی سی کے سیکشن دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس پر ضلع میں مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جبکہ گاڑیوں کی کھڑکیوں سے سڑکوں اور شاہراہوں پر کچرا پھینکنا، نہروں اور دریاکے کناروں پر کچرا پھینکنا، سڑکوں شاہراہوں پر تعمیراتی سامان رکھنا اور کچرے دانوں کے علاوہ سڑکوں شاہراہوں اور گلیوں میں پان کی پینکیں پھینکنے پربھی مکمل پابندی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سی آر پی سی کے سیکشن 195(آئی) (ای)کے تحت علاقے کے ایس ایچ اوز کو شکایا ت داخل کرنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لیے پورا اختیار دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں