این اے 213،ایم کیو ایم کے امیدوار رؤف صدیقی جی ڈی اے کے حق میں دستبردار

میثاقِ جمہوریت ایک نفرت انگیز دستاویز ہے، حکمران جماعتوں نے اپنے آپ کو بادشاہ اور پاکستانی عوام کو اپنی رعایا بنانے کیلئے یہ معاہدہ طے کیا تھا،جلسے سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 19:27

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) نوابشاہNA-213: ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما ،سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-244 کراچی ایسٹ - III ، رئوف صدیقی حلقہ NA-213 نوابشاہ کی نشست سے جی ڈی سی کے امیدوار سردار شیر محمد رندکے حق میں دسبردار ہو گئے۔ اس موقع پر رئوف صدیقی نے نوابشاہ میں منعقدہ بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میثاقِ جمہوریت ایک نفرت انگیز دستاویز ہی؛ ان حکمران جماعتوں نے اپنے آپ کو بادشاہ اور پاکستانی عوام کو اپنی رعایا بنانے کیلئے یہ معاہدہ طے کیا تھا۔

اہلِ نوابشاہ! دعویٰ تو دیکھیں،اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں نے دس سال تک عوام کو پیاسا ماردیا، اب یہ سمندر کا پانی میٹھا کر کے فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

میرے دورِ وزارت میں تعمیر کیاگیا نوابشاہ فلٹر پلانٹ سے آدھے کلومیٹرکی پائپ لائن بچھا کر عوام کو صاف پانی ہی مہیا کر دیتے ، سمندر کا پانی تو بعد میں میٹھا کرتے رہیں۔نوابشاہ کی عوام اور اس شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے جی ڈی اے کے امیدوار سردار شیر محمد رند کے حق میں اس حلقے سے دسبردار ہو رہا ہوں۔

سردار شیر محمد رند کے انشأ اللہ اس حلقے سے جیت کر وعدے کے مطابق اس شہر کے عوام کی خدمت کریں گے۔نوابشاہ کی یہ نشست اِن کے پاس امانت ہے، صوبائی اور قومی حلقے کی سطح پر عوام کی بہتر خدمت نہ ہونے کی صورت میں یہ نشست اِن سے واپس لے لی جائے گی۔رئوف صدیق نے کہا کہ 25 جولائی، 2018 کے بعد نوابشاہ کی تعمیر و ترقی کا دور شروع ہوگا، صوبائی اور وفاقی سطح پر گرانٹ اورایک بہت بڑا پیکیج لے کر اس شہر کی تعمیر و ترقی کی جائیگی، یہ میں وعدہ کرتا ہوں۔

میری ماں کی قبر نوابشاہ میں ہے، لہٰذا یہ قرض ہمیشہ میرے کاندھوں پر ہے گا، اہلِ نوابشاہ!!! میں آپ کے حق کیلئے ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ان حکمرانوں نے اس بری طرح سے پاکستان کو لوٹا ہے کہ ایک ڈیم بنانے کیلئے بھی قومی خزانے میں ایک پیسہ تک نہیں چھوڑا۔ ایم کیو ایم پاکستان کو صرف اور صرف ڈھائی برس کیلئے حکومت دے دی جائے تو ہم تین تین شفٹوںمیں کام کر کے سارے ڈیم بنا دیں گے۔ اس موقع پر جی ڈی سی کے امیدوار سردار احمد رند نے کہا کہ میں رئوف صدیقی بھائی کے سامنے نوابشاہ کے عوام کی خدمت اور اس شہر کی تعمیر و ترقی کا وعدہ کرتا ہوں۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں