الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈاؤن سنڈروم اسپیشل چلڈرن جہلم کے چیئرمین کی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد سے ملاقات

جمعرات 17 جنوری 2019 18:29

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈاؤن سنڈروم اسپیشل چلڈرن جہلم کے چیئرمین جلال اکبر ڈار اور ان کی ٹیم نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد ابرار احمد جعفر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے جلال اکبر ڈار نے بتایا کہ الجلال فاؤنڈیشن کی زیرنگرانی پاکستان میں ڈاؤن سنڈروم سپیشل بچوں کیلئے پہلا اور واحد ادارہ الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈاؤن سنڈ روم سپیشل چلڈرین کمپلیکس جہلم میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں ان بچوں کیلئے ایجوکیشن بلاک میڈیکل بلاک، فذیوتھراپی ،سپیچ تھراپی،بیرون شہر کے بچوں کے لئے ہاسٹل اور ووکیشنل ورکشاپ قائم ہیں جہاں ان بچوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس ادارے میں زندگی کی تمام ضروریات اور سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جہلم سے تین ماہ قبل ہماری ٹیم روانہ ہوئی تھی جو آج مسلسل سفر کے دوران 82ضلع شہیدبینظیرآباد پہنچی ہے۔ ہمارہ مقصد پاکستان میں امن کا کاروان جاری رکھنا ہے جس میں ڈاؤن سنڈروم اسپیشل بچے ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر کے 220ممالک میں ایسے بچے موجود ہوتے ہیں میرا بیٹا بلال بھی اس مرض میں مبتلا ہے۔

جس کی وجہ سے میں اپنے گھر کو سینٹر بنایا ہے اور اب پاکستان بھر کی عوام اس مرض کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے مشن پر نکلا ہوں۔ ڈپٹی کمشنر نے جلال اکبر ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ ایک بڑا کام کررہے ہیں ان بچوں کی خدمت کرنا پوری انسانیت کی خدمت کرنا ہے انہوں نے ان کی ٹیم کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں الجلال فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو امن کا پرچم دیا گیا۔ جس کے بعد الجلال فاؤنڈیشن پاکستان کا وفد پریس کلب نواب شاہ پہنچا جہاں انہوں نے اپنا پیغام پہنچایا۔جبکہ یہ ٹیم کل ضلع سانگھڑکے لئے روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں