حج کے نام پر بکنگ کرنے والے غیر قانونی ٹریولز ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی جائے ،ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد

جمعہ 8 فروری 2019 17:32

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد ابرار احمد جعفر نے اسسٹنٹ کمشنرنواب شاہ،دوڑ، سکرنڈ اور قاضی احمد کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلقہ میں غیر قانونی و ناجائز طور پر ایسے تمام ٹریولزایجنٹ اور آپریٹر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں جو حج مبارک کے نام پر بکنگ کر رہے ہیں،انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایسے نام نہاد تمام آپریٹرز سے ہوشیار رہیں اور بغیر تصدیق کے ایسے آپریٹر سے ہر گز بکنگ نہ کریں تاکہ انکی رقوم اس تقدس فریضہ کی ادائیگی کے نام پر ضیاع کا خدشہ نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں