نوابشاہ ریلوے سٹیشن پر جیب کتروں کے راج سے مسافر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے

انتظامیہ سے ریلوے پلیٹ فارم پر سخت چیکنگ کرنے کا مطالبہ

بدھ 17 اپریل 2019 23:43

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پر جیب کتروں کے راج سے مسافر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔ انتظامیہ سے ریلوے پلیٹ فارم پر سخت چیکنگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواب شاھ سے فیملی کے ہمراہ پنجاب جاتے ہوئے پریس کلب سانگھڑ کے جوائنٹ سیکرٹری منور شاہین کی جیب کاٹ لی گئی جیب میں موجود پریس کارڈ قومی شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ سمیت نقد پچاس ہزار روپے بھی جیب کترے لے آڑے اس سلسلے میں ریلوے پولیس کو اطلاع دی انہوں نے بتایا کہ ایسے واقعات روزآنہ کی بنیاد پر کئی افراد کے ساتھ رونما ھوچکے ہیں جس کی بنا پر مسافر عدم تحفظ کا شکار ھیں مسافروں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر تعینات پولیس صرف ٹائم پاس کرنے میں مصروف نظر آتی ہے ریلوے انتظامیہ کو چاہئے کہ مسافروں کے ساتھ اچھا برتا کرے ریلوے پولیس شھریوں کی جان اور مال کا تحفظ نہیں کرسکتی تو ان کا کوئی فائدہ نہیں ایسے کرپٹ پولیس اھلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ریلوے پلیٹ فارم پر سخت چیکنگ کے انتظامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں