کمشنر شہید بے نظیر آباد نے مختلف سرکاری محکموں کے ڈویژنل دفاتر قائم کرنے کے لئے سیکرٹریز کو خط جاری کردیئے

پیر 16 ستمبر 2019 21:58

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) کمشنر شہیدبینظیرآباد ڈویژن سید محسن علی شاہ نے شہیدبینظیرآباد ڈویژن میں ابھی تک قائم نہ ہونے والی مختلف سرکاری محکموں کے ڈویژنل دفاتر قائم کرنے کے لئے محکمہ سیکریٹری ایمپلی مینٹیشن اینڈ کوارڈینیشن سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینیشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کو لیٹر جاری کردیا ہے تفصیلات کے مطابق کمشنر شہیدبینظیرآبادڈویژن سید محسن علی شاہ نے اپنے جاری کردہ لیٹر میں محکمہ سیکریٹری ایمپلی مینٹیشن اینڈ کوارڈینیشن سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینیشن کو اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 2014 میں شہیدبینظیرآباد کو ڈویژن کا درجہ دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود مختلف محکموں کی ابھی تک ڈویژنل دفاتر قائم نہیں ہوسکیں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنہ ہے انہوں نے اپیل کرتے ہوئے سیکریٹری ایمپلی مینٹیشن اینڈ کوارڈینیشن سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز سے کہا ہے کہ شہیدبینظیرآباد ڈویژن میں رہی ہوئی ایس اپی کاؤنٹر ٹیررسٹ ، ایس پی اسپیشل برانچ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، ریجنل مینیجر پی پی ایچ آئی، ڈویژنل ڈرگ انسپیکٹر، ڈائریکٹرلائیواسٹاک اینڈ اینیمل ہسبنڈری،ڈائریکٹر فشریز، سپرینٹنڈنگ انجنئیرآبپاشی، سپرینٹنڈنگ انجنئیر پروانشل بلڈنگ سرکل،سپرینٹنڈنگ پروانشل ہائی وے سرکل،سپرینٹنڈنگ انجنئیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ، ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائیٹیز،پی ڈی ایم اے وئیر ہاؤس، ریجنل روینیوافسر، سروے سپرینٹنڈنگ ، ڈائریکٹر اسٹیوٹا، چئیرمین بورڈ آف انٹرمیڈئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر مین پاور، ڈائریکٹر آن فارم واٹر مینیجمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ویٹ اینڈ مئیرز، ڈائریکٹر ایگریکلچر انجنئیرنگ ورکشاپ، ڈپٹی ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائیس،ڈائریکٹر انڈسٹریز، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر، ڈپٹی ڈائریکٹر منیارٹیز افئیرس، انچارج موٹروہیکل رجسٹریشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیٹکس، ریجنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایولیشن پی اینڈ ڈی ، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفئیر شہیدبینظیرآباد ڈویژن کے دفاتر تمام جلد قائم کئے جائیں تاکہ ڈویژن کا کام چلانے میں آسانی ہوسکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں