نواب شاہ: قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا

پیر 7 اکتوبر 2019 18:24

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹنے سے چوالیس ہزار پیٹرول بہہ گیا۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر سکرنڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا۔

(جاری ہے)

آئل ٹینکر میں چوالیس ہزار لیٹر پیٹرول موجود ہے جو سڑک پر بہہ رہا ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری اور فائر بریگیڈ کی عملہ جائے حادثے پر پہنچ گیا۔ آئل ٹینکر کراچی سے پشاور جارہا تھا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں