نواب شاہ ،زیادہ کرایہ وصول کرنے والی100 گاڑیوں پر 22 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد

پیر 7 اکتوبر 2019 22:25

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شہیدبینظیرآبادسعودالرحمان جمالی نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ وماس ٹرانسزٹ کے احکامات پر زیادہ کرائے لینے والے ٹرانسپورٹرز، غیرقانونی بس اڈوں،غیرقانونی روڈ پرمنٹ ہولڈرز،پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینوں میں سی این جی سلینڈر استعمال کرنے والے مالاکان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں 25ستمبر سے 07 اکتوبر تک مختلف روٹس پر چلنے والی 100 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران 5 گاڑیوں سے سلینڈر ہٹائے گئے ہیں جبکہ 100 گاڑیوں پر 22 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کرکے وصول کیا گیا ہے گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو 9 ہزار 200 روپے زیادہ لیا گیا کرایہ واپس کرایا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں