نواب شاہ پولیس کی کارروائی ،ایم کیو ایم لند ن کا کارکن یوسف بارودی گرفتار

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:56

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد تنویر حسین تنیو نے اپنے دفتر میں پرہجوم پریس کانفرنس ہوئے بتایا ہے کہ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنان یوسف بارودی کے گھر میں چھاپہ مار کاروائی کی، چھاپہ مار کاروائی میں بڑی تعداد میں 88 اسلحہ سمیت 1 ہزار 63 گولیاں برآمد کی ہیں،جن میں 5 بور ریوالور، 7 عدد 30 بور پسٹل، 2 عدد 5MP 30 بور، ایک عدد رائیفل پوائنٹ 22، ایک عدد رائیفل 44، 5 عدد رائیفل، ایک عدد 12 بور گن SBBL،9 عدد 12 بور DBBL، 57 عدد 12 بور ریپیٹر شامل ہیں، ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کا کہنا تھا کہ اسلحہ کسی دہشت گردی میں استععال ہوسکتا تھا، یوسف بارودی کے خلاف کریمنل ریکارڈ موجود ہے، مختلف تھانوں مقدمات درج ہیں، چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں