سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم ثقافتوں میں ہوتا ہے ،ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد

منگل 18 فروری 2020 17:31

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم ثقافتوں میں ہوتا ہے ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ ثقافت سے چاہ رکھنے والے باشعور افراد کاکردار بھی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ضلع شہید بینظیرآباد کی تحصیل قاضی احمد میں ینگسٹرز ویلفئیر گروپ کی جانب سے فقیر میانداد سیلانی میوزم کے تعاون سے مقامی ہال میں منعقدہ ایک روزہ سندھی ثقافتی میلے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب ومیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سندھ کی تہذیب وثقافت نمایاں ہے اس ثقافت و تہذیب کو اجاگر کرنے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے مختلف پروگرام جاری ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ضلع کے ہنرمندوں وباشعور افراد کو سندھی ثقافت کی اشیاء اور ہاتھ سے بنائی چیزوں کی پذیرائی کا موقع فراہم کرنے کے لئے 27 سے 29 فروری تک نواب شاہ میں پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ ثقافتی و سائنسی نمائش کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ مقامی افراد کی دستکاری کو پذیرائی مل سکیانہوں نے مزید کہا کہ ینگسٹرز ویلفئیر گروپ قاضی احمد اور فقیر میانداد سیلانی میوزم کی جانب سے علاقے کی عوام بلخصوص نوجوان نسل کو ثقافتی اشیاء سے روشناس کرانے کے لئے بہترین ثقافتی میلے کے انعقاد کرنیپر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس قسم کے ثقافتی میلے دیگر شہروں میں بھی لگائے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو سندھ کی خوبصورت تاریخی ثقافتی اشیائے متعلق معلومات مل سکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ ثقافتی میلوں میں شرکت کرکے اپنی ثقافت سے روشناس ہوکر اس کو عصری تقاضوں سے ہم اہنگ کرتے ہوئے جدید انداز میں پیش کریں ڈپٹی کمشنر نے ثقافتی پروگرام کے انعقاد پر ینگسٹرز گروپ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو نقدانعام و تعریفی اسناد سے نوازا اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھرپور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی اشیاء کی بہتر کلیکشن پر فقیر میانداد سیلانی کی حوصلہ افزائی کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش ،ثقافتی وسائنسی میلے کے دوران ان کو تعریفی شیلڈ دی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ثقافتی میلے میں دستکاری ،لوک سازوں ، ثقافتی اشیاء کے اسٹالوں و جانوروں کی نمائش کا دورہ کیا اور دستکاری کے کام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں