پھولوں کی نمائش و ونٹر اسپورٹس فیسٹیول کی کوریج کے لئے ڈائریکٹر اطلاعات کی قیادت میں میڈیا مینجمنٹ کمیٹی تشکیل

ہفتہ 22 فروری 2020 16:36

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) کمشنرشہیدبینظیرآباد ڈویژن سید محسن علی شاہ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد ابراراحمد جعفر کی جانب سے سالانہ پھولوں کی نمائش، سائنسی ثقافتی میلے اور ونٹر اسپورٹس فیسٹیول کی پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے کوریج کو یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر اطلاعات شہید بینظیرآباد شگیق حسین میمن کی قیادت میں میڈیا مینجمنٹ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شہید بینظیرآباد غلام عباس گوراہو،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات نوشہروفیروز محمد موسیٰ گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سانگھڑ ظفر علی منگی اور سچل سرمت کالیج کا پروفیسر عبدالستار پیرزادہ کمیٹی کے ممبران ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں