ضلع بھر میں جاری نیوٹریشن پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد

جمعہ 21 مئی 2021 17:08

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیر آباد جنید حمید سموں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری نیوٹریشن پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ غذائی قلت کا شکار زچہ و بچہ کو جلد رلیف فراہم ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دربارہال میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیوٹریشن پروگرام کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعے پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی کے تمام ممبران کو ہدایت کی کہ بچوں میں غذائی قلت کے باعث ہونے والے صحت کیمسائل کے متعلق آگاہی اور غذائی قلت کے باعث سخت متاثر بچوں کے علاج معالجے کے لئے شہری و دیہاتی علاقوں میں آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں اس کام کے لئے سماجی تنظیموں اور معزز شہریوں کا بھی تعاون حاصل کیا جائے اجلاس میں زچہ و بچہ کی غذائی قلت کو دور کرنے کے لئے جاری پروگرام کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم ملک نے بتایا کہ ملاوٹ شدہ اشیاء اور غیر معیاری خوراک کے باعث لوگوں کی صحت بری طرح سے متاثر ہورہی ہے بچوں وبڑوں میں نیوٹریشن کی قلت کو پورا کرنے کے لئے سندھ حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے جس کے تحت غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے ضلع شہید بینظیراباد سمیت دیگر اضلاع میں مختلف منصوبے جاری ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد بچوں میں غذائی قلت کو دور کرنا ہے اگر بچوں کو مکمل خوراک میسر ہے بھی تو اس میں صحت کے لئے تمام ضروری اجزاء شامل نہیں ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ غیر معیاری خوراک میں نیوٹریشن شامل نہیں ہوتی اس لئے ماں اوربچے جلد ہی غذا کی کمی کا شکار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ داہری،ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد صابر قریشی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالستار راٹھور،ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت محمد رمضان چنہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم جتوئی،اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد دادن خان لاشاری،اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی)سلموں،مٹھا خان ڈیرو،ڈپٹی دائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عنایت اللہ میرانی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر، ڈاکٹر آمینہ بروہی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں