ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو ڈی سی ہائی اسکول نواب شاہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کردیا

بدھ 26 مئی 2021 19:33

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن ویلفئیر سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر نے ڈی سی ہائی اسکول نواب شاہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ابراراحمد جعفر نیکہا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس لئے عوام ضلع انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بلخصوص نواب شاہ کے شہریوں کی سہولت اور ویکسی نیشن کرانے والے افراد کی سہولت کے لئے شہر میں یہ دوسرا ویکسی نیشن سنٹر شروع کیا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہ آسانی سے ویکسی نیشن کروا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ سنٹر صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک بنا تعطل کے کام جاری رکھے گا ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنے آپ اور فیملی کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں کیونکہ کرونا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا اور ویکسی نیشن ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد جنید حمید سموں اور دیگر افسران و شہریوں نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لگوائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر دولت جمالی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ عبدالقدیر گجر،اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی) سلموں اور دیگر افسران و شہری موجود تھے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں