ایڈیشنل سیکرٹری صحت و صوبائی کوآرڈینیٹر برائے انسداد پولیو فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 28 مئی 2021 23:36

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2021ء) ایڈیشنل سیکرٹری صحت و صوبائی کوآرڈینیٹر برائے انسداد پولیو فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت ضلع شہید بینظیرآباد میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس دربار ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنید حمید سموں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری سمیت محکمہ صحت کے صوبائی و ضلع افسران اور ڈبلیو ایچ او و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری صحت و صوبائی کوآرڈینیٹر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت کی سنجیدہ کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون بھی بیحد ضروری ہے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی پروگرام بہتر نتائج نہیں دے سکتا انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت کے افسران و پولیو ٹیمیں محنت کررہی ہیں مزید جذبے اور محنت سے کام کرکے پولیو کے خاتمے کو ممکن بنایا جارہا ہے فیاض حسین عباسی نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ شدید گرمی کے موسم میں ویکسین کی کول چین کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور ویکسین کو ضائع ہونے سے بچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیو ٹیمیں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں صوبائی کوآرڈینیٹر نے ضلع میں پولیو ٹیموں کے کام کو آسان بنانے اور آسانی سے ٹارگیٹ حاصل کرنے کے لئے مزید 70 پولیو ٹیمیں تشکیل دینے کا اعلان کیا انہوں نے ضلع میں پولیو کے خاتمے کے لئے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر کی جانب سے کئے گئے اقدامات بلخصوص ریفیوزل کوور کرنے پر مبارکباد دی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے، حفاظتی ٹیکوں سمیت دیگر صحت کی سہولیات کے لئے ضلع انتظامیہ محکمہ کے ساتھ بھرپور تعاون اور مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی نگرانی کررہی ہے تاکہ ضلع کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مستقبل کے معماروں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے انسداد پولیو ڈاکٹر اللہ بخش راجپر نے پولیو کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات،پولیو ٹیموں کی تربیت،مائکرو پلان کی تیاری،ویکسین کی کول چین برقرار رکھنے اور اب تک حاصل کئے گئے ٹارگیٹ کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اور پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں