ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہید بینظیرآباد نے جام صاحب بیسک ہیلتھ یونٹ میں کرونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کردیا

جمعہ 11 جون 2021 17:25

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہید بینظیرآباد ڈاکٹر دولت جمالی نے جام صاحب بیسک ہیلتھ یونٹ میں کرونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کردیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ضلع کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹ میں ویکسی نیشن سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں آج جام صاحب میں قائم بیسک ہیلتھ یونٹ میں کرونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے تاکہ عوام اپنے قریبی صحت مرکز میں قائم ویکسی نیشن سنٹرز سے آسانی سے کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کروا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی خبروں سے گریز کریں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اور اپنے خاندان کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں تاکہ کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں