ایک لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں ایک مرتبہ مالی امدادکے بارہ ہزار روپے کی امدادی رقم کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا

بدھ 16 جون 2021 17:21

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد ہارون بالکانی نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت شہید بینظیرآباد ڈویژن میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والی ایک لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں ایک مرتبہ مالی امدادکے بارہ ہزار روپے کی امدادی رقم کی تقسیم کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے مستحق خواتین امدادی رقم تینوں اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ 50 احساس کفالت مراکز پر ایچ بی ایل کی رجسٹرڈ ایجنٹس کے ذریعے اپنے اضلاع کے قریبی سینٹر سے حاصل کرسکیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی رقوم کی فراہمی کے لئے ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس کا تعاون حاصل کیا گیا ہے جبکہ مستحق خواتین کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے لئے تینوں اضلاع میں محکمہ صحت کی جانب سے ویکسی نیشن کا عملہ مقرر کیا گیا ہے محمد ہارون نے مزید بتایا کہ امدادی رقوم کی فراہمی کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے علاوہ تمام کیمپ سائٹس پر بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کی فیلڈ ٹیموں کو نگرانی کے لئے مقرر کیا گیا ہے ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مزید بتایا ہے کہ مستحق خواتین کی امدادی رقم سے کسی بھی ایچ بی ایل ایجنٹ نے کٹوتی کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں