ڈی آئی جی شہید بے نظیرا ٓباد رینج عرفان علی بلوچ نے پولیس فیسلیٹیشن سنٹر نواب شاہ کا دورہ کیا

بدھ 16 جون 2021 17:21

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج عرفان علی بلوچ نے پولیس فیسلیٹیشن سنٹر نواب شاہ کا دورہ کیا اور سنٹر کی جانب سے عوام کو ملنے والی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیسلیٹیشن سنٹر کے انچارج نے ڈی آئی جی کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پولس خدمت مرکز پر اندراج کرایہ داران رپورٹ گمشدگی،گاڑیوں کی تصدیق، پولسا کئریکٹر سرٹٹکلوم، ڈرائو نگ لائسنس، پولسگ ویر یفکیشن،قانونی رہنمائی برائے خواتین پر تشدد، سمتی دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہںی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ نے سنٹر کے انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے عوام کے جائز مسائل کو فوری حل کرنے اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں