شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد

بدھ 22 ستمبر 2021 21:29

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے نواب شاہ شہر کو پینے کے پانی سپلائی کرنے والے روہڑی کینال کے واٹر سپلائی،الٹرا واٹر فلٹریشن پلانٹ اور گجرا واہ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسین پبلک ہیلتھ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں جبکہ فلٹریشن پلانٹ کے مرمت کے کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹ کا کام ایک ہفتے میں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد شہریوں کو پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں