ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد نے قاضی احمد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 22 ستمبر 2021 21:29

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عامر حسین پنہور نے عوامی شکایات پر آج قاضی احمد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ قاضی احمد شہر میں ڈرینیج اور صفائی کی خراب صورتحال کے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں اور اسی سلسلے میں شہر کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے قاضی احمد کے شاہی بازار میں نکاسی آب کے مسائل کے متعلق شہریوں نے شکایات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ نکاسی آب کا سسٹم نہیں ہونے کی وجہ سے شہری اور دکاندار کافی مشکلات کو منہ دے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ شاہی بازار سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے پلان تیار کرکے ڈپٹی کمشنر آفیس میں جمع کرایا جائے تاکہ مسائل کے حل کے لئے اعلیٰ حکام کو خط لکھا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے ٹاون انتظامیہ کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد دادن خان لاشاری، ایکسین پبلک ہیلتھ شمس الدین شیخ اور دیگر افسران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں