ْملک بھرکی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم 23 مئی سے شروع

جمعہ 20 مئی 2022 16:47

ْملک بھرکی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم 23 مئی سے شروع
نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پورے ملک کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہورہی ہے اس سلسلے میں قومی مہم کو کامیاب بنانے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عامر حسین پنہور کی زیر صدارت کیمپ آفیس ڈی سی ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور نے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنا کام ایمانداری سے سرانجام دیں کیونکہ ملک میں پولیو وائرس کی موجودگی ہمارے مستقبل کے معماروں کے لئیخطرے کی علامت ہے اس لئے ضروری ہے کہ مستقبل کے معماروں کو پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران قطرے پلاکر زندگی بھر کی معذوری بچایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ افسران پر زور دیا کہ پیر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم میں ٹارگٹ کے حصول کے دوران کوئی بھی پانچ سال عمر تک کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے نہ رہے جبکہ مہم کے دوران پولیو سرویلنس کے کام پر بھی خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ جاری سخت گرمی کے دوران پولیو ویکسین کی کولڈ چین کو برقرار رکھنے کا بھی بندوبست کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ خود پولیو مہم کی نگرانی کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے کوتاہی برتنے والے افسران و پولیو ٹیموں کو کسی بھی قسم کی ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی پیر 23 مئی سے 29 مئی تک منعقد ہونے والی سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے پانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 96 ہزار 379 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے 1 ہزار 61 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 911 موبائل 50 ٹرانزٹ، 70 فکسڈ اور 30 ایس ایم ٹی ٹیمیں شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اس قومی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیموں کی تربیت، یوسی سطح پر مائکرو پلان، ویکسین کی کولڈ چین برقرار رکھنے سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اجلاس میں فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللہ بخش راجپر، ڈاکٹر ریاض شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد صابر قریشی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر سمیت پولیس، صحت، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں