7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد کی زیر صدارت اجلاس

منگل 14 جون 2022 15:55

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور کی زیر صدارت تحصیل سکرنڈ میں 27 جون سے 03 جولائی تک منعقد ہونے والی 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں گذشتہ قومی انسداد پولیو مہم کا جائزہ بھی لیا گیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور نے کہا کہ تحصیل سکرنڈ میں 27 جون سے منعقد ہونے والی خصوصی انسداد پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کے لئے یوسی سطح پر مائکرو پلان کی تیاری سمیت پولیو ٹیموں کی تربیت اور ویکسین کی کولڈ چین برقرار رکھنے کے لئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے تاکہ مقرر کردہ ٹارگٹ کے مطابق تحصیل سکرنڈ کے پانچ سال عمر تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاسکیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ اس مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو بھی کوور کرنے اور پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لئے اقدامات کریں اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی اور فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللہ بخش راجپر نے بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد کی تحصیل سکرنڈ کی 12 یونین کاؤنسلز میں خصوصی انسداد پولیو مہم 27 جون سے شروع ہورہی ہے اس مہم کے دوران 91 ہزار 872 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے کل 255 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 204 موبائل، 9 ٹرانزٹ19 فکسڈ اور 23 ایس ایم ٹی ٹیمیں شامل ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد صابر قریشی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امینہ بروہی سمیت پولیس، صحت، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں