ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد نے تحصیل قاضی احمد میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

جمعرات 16 جون 2022 18:17

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے تحصیل قاضی احمد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال اور گندے پانی کی نکاسی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفیس قاضی احمد میں شہری مسائل کے حل اور امکانی بارشوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ایکسین داد ڈویژن خالد بلوچ، ایکسین ایل بی او ڈی شہاب بھٹی، ایڈمنسٹریٹر یونین کاؤنسلز بشیر عمرانی سمیت روینیو اور ٹاؤن افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے اسی سلسلے میں تحصیل کے تمام شہروں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے علاوہ ڈرینیج نالوں اور پمپنگ مشینوں کو چالو حالت میں رکھا جائے جبکہ خراب مشینری کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے تاکہ امکانی بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کو یقینی بناکر عوام کو پریشانی سے بچایا جاسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نیاسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار آفیس قاضی احمد کا دورہ کرکے روینیو رکارڈ چیک کیا اور عوام کے جائز مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے مختیارکار نعیم وسطڑو کو ہدایات جاری کیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جمال شاہ سم نالے کا دورہ کرکے محکمہ آبپاشی اور ایل بی او ڈی کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس سم نالے سمیت تمام سم نالوں کی صفائی کرائی جائے تاکہ بارشوں کا پانی آسانی سے نیکال ہوسکے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نواب شاہ شہر کے بچھیری روڈ پر محکمہ پبلک ہیلتھ کی جاری ڈرینیج اسکیم اور میونسپل کے جاری کاموں کا دورہ کرکے جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈرینیج کا جاری کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ روڈ کی تعمیر کا کام بروقت مکمل کیا جاسکے اس موقع پر ایکسین پراونشل روڈز مجید پنھیار، چیف میونسپل آفیسر انیس سیال اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں