نواب شاہ: پیٹرول مہنگا ہونے پر رکشہ ڈرائیوروں نے 2 رکشوں کو آگ لگا دی، بچوں کے ساتھ خودسوزی کا اعلان

جمعہ 17 جون 2022 00:13

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2022ء) پیٹرول مہنگا ہونے پر رکشہ ڈرائیوروں نے 2 رکشوں کو آگ لگا دی اور بچوں کے ساتھ خودسوزی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول مزید مہنگا ہونے سے عوام کا صبر جواب دے گیا، نواب شاہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر متعدد رکشہ ڈرائیورں نے احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران ڈرائیوروں نے رکشوں کو آگ لگادی جبکہ مظاہرین نے شہباز شریف حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

ڈرائیوروں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول مہنگا کرکیہماراروزگارچھین لیا ہے ، آج رکشوں کو آگ لگائی، کل ہم بچوں کیساتھ خودسوزی کریں گے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی، اس حکومت نے سفید پوش طبقے کو بھکاری بنادیا۔۔ خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ساہیوال،بھکر، میانوالی،چیچہ وطنی، جہانیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ سکھر، گھوٹکی، سجاول میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج ہوا ، جس میں حکومت مخالف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ٹیکسی ڈرائیورزاورشہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ہاؤس کے سامنے قومی شاہراہ پر ٹیکسیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا گیا

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں