ْبلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نواب شاہ ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا

جمعرات 23 جون 2022 22:26

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے بلدیاتی انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے کے دوران ضلع میں الیکشن عمل کی نگرانی،امن وامان اور دیگر صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کے لئے آفیس سپرینٹنڈنٹ اسد علی میمن کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے یہ کنٹرول روم 25 جون سے 26 جون تک کام جاری رکھے گا کنٹرول روم کے فون نمبر 0244362367۔

(جاری ہے)

فیکس نمبر 0244930338 ہیں جبکہ فوکل پرسن کے اس موبائل نمبر 03337755020 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں