بلاول بھٹو زرداری سے سیاسی و سماجی شخصیات کا دادی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

جمعہ 24 جون 2022 16:55

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سیاسی و سماجی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا ان کی دادی زرین آرا زرداری کے انتقال پر زرداری ہاس میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی، مولانا عبدالغفور حیدری، سردار یار محمد رند، خالد مگسی، سردار منظور خان پنھور، اسلم گل، امتیاز صفدر وڑائچ، پیر خالد سلطان، صادق عمرانی، عمر گورگیج، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، مسرت مہیسر، مولا بخش چانڈیو، اسلم ابڑو، اقبال ساند و دیگر نے تعزیت کی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں