مون سون کی تیز امکانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد الرٹ ہوگئی

جمعہ 1 جولائی 2022 22:55

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی تیز امکانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد الرٹ ہوگئی اس سلسلے میں ایک اجلاس آج ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور نے کہا کہ مون سون کی امکانی بارشوں کے دوران ضلع کی عوام کو تکالیف سے بچانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں بارشوں کے بعد کسی بھی علاقے میں پانی نظر آیا تو اس علاقے کے عملے و افسر کے خلاف کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے میونسپل، ٹاؤن اور پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے اس سلسلے میں ضلع کے تمام ڈرینج نالوںاور سم نالوں کی صفائی کو فوری طور پریقینی بنایا جائے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ڈرینیج ڈسپوزل کو چالو حالت میں رکھا جائے انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کے لئے پمپنگ مشنویں کو چالو حال حالت میں رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں جبکہ بجلی جانے کی صورت میں اسٹینڈ بائی جنریٹر کا بندوبست کیا جائے جبکہ خراب مشینری کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے تاکہ امکانی بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران عوام کو پریشانی سے بچانے اور رابطے میں رہنے کے لئے تمام اداروں کی جانب سے ایک کنٹرول روم قائم کرکے فوکل پرسن مقرر کیا جائے اور اس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفیس کو ارسال کی جائے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ آبپاشی کیافسران پر زور دیا کہ امکانی بارشوں سے قبل تمام نہروں کے بند مظبوط کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امکانی بارشوں کے پیش نظر تمام صحت مراکز میں انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امکانی بارشوں کے پیش نظر اپنے دفاتر سمیت تمام دفاتر میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں جبکہ تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مربوط رابطے میں رہنے کے لئے تحصیل سطح پر اجلاس منعقد کرکے کانٹجنسی پلان ترتیب دیکر امکانی بارشوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیکام کی نگرانی بھی کریں اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام افسران نے امکانی بارشوں کے پیش نظر کئے گئے انتظامات کے متعلق آگاہی دی اور امکانی بارشوں کے دوران عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالستار راٹھور، ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت محمد رمضان چنہ، ڈی ایس پی پولیس شیر علی جمالی سمیت تعلیم، لائیو اسٹاک، پبلک ہیلتھ، آبپاشی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل، ٹاؤن افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں