جانوروں کے علاج معالجے اور بیماریوں سے بچاؤ کی مفت ویکسی نیشن کے لیے کیمپس لگائے گئے

منگل 2 اگست 2022 17:22

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2022ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز انجینئر عبدالباری پتافی،سیکریٹری لائیو اسٹاک تمیز الدین کھیڑو،ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر حسین کلھوڑو اور ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ اینیمل ہسبنڈری سندھ ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ اینیمل ہسبنڈری شہید بینظیرآباد ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری کی قیادت میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد ضلع شہید بینظیرآباد کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے علاج معالجے اور بیماریوں سے بچاؤ کی مفت ویکسی نیشن کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں جام صاحب کے بعد آج تحصیل سکرنڈ میں مفت ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کرکے مویشیوں کو مفت ویکسی نیشن کی گئی جبکہ مویشی مالکان کو اپنی مویشیوں کے لئے مفت مشورے اور ادویات دی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز حسین لغاری، وٹنری آفیسر ڈاکٹر مزمل میمن اور ڈکٹر طارق نورانی نے مویشی مالکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اور محکمے کے اعلیٰ افسران کی ہدایات پر بارشوں کے بعد سندھ بھر میں جانوروں کے علاج اور مفت ویکسی نیشن کے لئے کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ضلع شہید بینظیرآباد کے مختلف علاقوں میں بھی مفت کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے علاج کے اسپتالوں میں بھی مویشی مالکان کو ان کے جانوروں کے علاج کے لئے مفت مشورے و ادویات دی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس لگانے کا مقصد مویشی مالکان کو ان کے قریبی علاقوں میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرنا ہے کیونکہ دیہی علاقے کی عوام کا گذر بسر کے لیے زراعت اور مویشیوں پر انحصار ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جانوروں کے مفت علاج کے لیے سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے منعقد ہونے والی مفت ویکسی نیشن کیمپوں سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنی مویشیوں کی مفت ویکسی نیشن ضرور کروائیں تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں