محرم الحرام کے دوران میڈیا سے رابطے میں رہنے کے لیے میڈیا مینجمنٹ کمیٹی کا قیام

بدھ 3 اگست 2022 16:48

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2022ء) سندھ حکومت کی ہدایات پر ضلع میں محرم الحرام کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے رابطے میں رہنے کے لئے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شہید بینظیرآباد طارق علی سولنگی کی سربراہی میں میڈیا مینجمنٹ کمیٹی قائم کی گئی ہیڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہیدبینظیرآباد غلام عباس گوراہو اور ڈی ایس پی سٹی نواب شاہ حبیب الرحمٰن لاشاری کمیٹی کے ممبر ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی محرم الحرام کے دوران غیرجانبدارانہ اور شفاف رپورٹنگ کو یقینی بنائے گی ۔اس کے علاوہ کمیٹی مذہبی نفرت پھیلانے والے مواد کی چھپائی و تقسیم پر بھی کڑی نظر رکھے گی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تصدیق شدہ خبر جاری کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی غیرتصدیق شدہ خبر نشر یا ریلیز نہ ہو۔ کمیٹی محرم الحرام کے دوران مجالس اور ماتمی جلوسوں کی کوریج کے لئے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گی جبکہ محرم الحرام کے دوران تمام ٹی وی چینلز اور میڈیا کے نمائندوں کو مجالس وماتمی جلوسوں کی ڈرون کیمرے، ہیلی کیم اور کوڈکاپٹراستعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں