ہربچے کو معذوری سے بچانا ہمارا قومی و مذہبی فریضہ ہے،ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد

جمعہ 5 اگست 2022 17:06

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے کہا ہے کہ ہر بچے کو معذوری سے بچانا ہمارا قومی و مذہبی فریضہ ہے اس لئے قومی انسداد پولوو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولوی سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت حاصل کام جائے ان خاٹلات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیکمیں روم مں ضلع میں 22 اگست سے شروع ہونے والی 7 روزہ قومی انسدادِ پولوظ مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کا ۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ پولوے سے بچاؤ کے قطروں کے فوائد کے متعلق بچوں کے والدین کو آگہی فراہم کی جائے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لئے پولوو سے بچاؤ کے قطرے پلانے مںل ٹموتں سے ضرور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قومی مہم کے دوران غفلت و کوتاہی کے مرتکب افسران اور ماتحت ملازمنی کے ساتھ کوئی رعایت نہںے برتی جائے گی جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تحصلویں مںف محکمہ صحت کے ساتھ قرییء رابطہ رکھتے ہوئے انسداد پولو۔ مہم کی مانٹر نگ اور فلڈ وزٹ کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لںس جبکہ روزانہ فلڈر ٹموآں کی کارکردگی اور اہداف جانچنے کے لئے شام کو اجلاس منعقد کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کی تربیت اور مائکرو پلان کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹ ٹیموں کو مزید بہتر بنایا جائے اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی اور فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللہ بخش راجپر نے بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں قومی انسداد پولیو مہم 22 سے 28 اگست تک منعقد ہورہی ہے مہم کے دوران ضلع کے پانچ سال تک عمر کے 3 لاکھ 96 ہزار 379 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے کل 1078 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 952 موبائل، 52 ٹرانزٹ، 74 فکسڈ اور 30 ایس ایم ٹی ٹیمیں شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پولیو ٹیموں کی تربیت، یوسی سطح پر مائکرو پلان، ویکسین کی کولڈ چین برقرار رکھنے کے علاوہ دیگر ضروری انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ڈاکٹر ریاض شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد صابر قریشی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر، ڈاکٹر امینہ بروہی کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں