محکمہ لائیو اسٹاک و اینیمل ہسبنڈری شہید بینظیرآباد کی جانب سے مفت ویکسی نیشن کیمپس کا انعقاد

ہفتہ 6 اگست 2022 18:15

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) محکمہ لائیو اسٹاک و اینیمل ہسبنڈری شہید بینظیرآباد کی جانب سے تحصیل سکرنڈ کے گاوں حمزو جتوئی اور تحصیل دوڑ کے کرنل اسٹاپ میں الگ الگ جانوروں کے علاج اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفت ویکسی نیشن کیمپس کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز انجنئیر عبدالباری پتافی،سیکریٹری لائیو اسٹاک تمیز الدین کھیڑو،ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نظیر حسین کلھوڑو اور ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ اینیمل ہسبنڈری سندھ ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ اینیمل ہسبنڈری شہید بینظیرآباد ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری کی زیر قیادت بارشوں کے بعد ضلع شہید بینظیرآباد کی تحصیل سکرنڈ کے گاوں حمزو جتوئی اور تحصیل دوڑ کے کرنل اسٹاپ میں جانوروں کے علاج اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفت ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا مفت ویکسی نیشن کیمپس میں مویشیوں کو مفت ویکسی نیشن کی گئی جبکہ مویشی مالکان کو مفت ادویات اور ویکسی نیشن دی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز حسین لغاری، وٹنری آفیسر ڈاکٹر غلام محمد سومرو،ڈکٹر طارق نورانی، ڈاکٹر عبدالقیوم خانزادہ، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ رند اور دیگر وٹنری ڈاکٹرز نے پالتو جانوروں کی چکاس کی اور انہیں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفت ویکسی نیشن کی اور مویشی مالکان کو مفت ادویات دی اس موقع پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے مویشی مالکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اور محکمے کے افسران کی ہدایات پر بارشوں کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفت ویکسی نیشن کیمپ کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد مویشی مالکان کے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جانوروں کے مفت علاج کے لیے سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے منعقد ہونے والی مفت ویکسی نیشن کیمپوں سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنی مویشیوں کی مفت ویکسی نیشن ضرور کروائیں تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اس موقع پر علاقے کے مویشی مالکان اور یوسی سومر خان جمالی کے چئیرمن قربان آرائیں نے کیمپ کے انعقاد پر محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں