سیہون دہماکے کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں اور متعدد ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ‘سی سی ٹی وی کیمروں سے کافی مدد ملی ہے ‘دھشت گردی کے خلاف صرف سندھ حکومت کو نہیں سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا ‘دشمن ملک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے

سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 20:49

سیہون دہماکے کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں اور متعدد ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ‘سی سی ٹی وی کیمروں سے کافی مدد ملی ہے ‘دھشت گردی کے خلاف صرف سندھ حکومت کو نہیں سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا ‘دشمن ملک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیہون دہماکے کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں اور متعدد ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے سی سی ٹی وی کیمروں سے کافی مدد ملی ہے انہوں نے کہا کہ دھشت گردی کے خلاف صرف سندھ حکومت کو نہیں سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا دشمن ملک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ دھشت گردی عالمی مسئلہ ہے پاکستان اس کا شکار ہوا ہے ہم نے پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے سرحد پار سے پاکستان میں دھشت گردی کی جارہی ہے اس سلسلے میں سرحدی علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں مقیم غیر قانونی افغانیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ درگاہوں سمیت تمام پبلک مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان کے دشمن جن سے ہمارا مقابلہ ہے جو ایسے افراد کو تربیت دے رہا ہے اور انہیں وحشی بنا رہا ہے جو اپنے آپ کو تباہ کرلیتے ہیں ان کی شکلیں بھی ہماری اور آپ جیسی ہے ایسے افراد کو چن چن کر ختم کرنا ہوگا اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے کتنا بھی پیسہ خرچ کرنا پڑے ہم پاکستان کے دشمنوں کو ختم کرکے چھوڑیں گے سب سے پہلے ہماری عوام ہیںجن کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ سب سے پہلے ہمارے دل و دماغ میں دھشت گردوں کے خلاف یکجہتی ہونی چائیے پھر ہم ان عناصر کے خلاف کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں