وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میرانشاہ آمد ،ْ

سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

پیر 26 نومبر 2018 14:22

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میرانشاہ آمد ،ْ
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میران شاہ پہنچے جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ،ْ انہیں جاری استحکام کے آپریشنز، سماجی و ترقیاتی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں