محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار

جمعرات 30 مئی 2019 15:29

محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار
شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑکو گرفتارکرلیا ہے جبکہ محسن داوڑکے ساتھی علی وزیرکو پہلے ہی سیکیورٹی فورسز اپنی حراست میں لے چکی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اتوار کو شمالی وزیرستان میں خارقمر چیک پوسٹ پر ایک مسلح گروہ اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپ میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ جوابی فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے اور 10زخمی ہوئے جس کے بعد مزید 5 لاشیں بھی نالے سے برآمد ہوئیں۔اس حملے کے الزام میں پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں