قبائلی اضلاع میں پہلی بار خواتین نے ووٹ ڈال کر تاریخ رقم کر دی

انتخابات میں پہلی بار خواتین نے ووٹ کاسٹ کرنے پر خواتین کا انتہائی خوشی کا اظہار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 20 جولائی 2019 23:39

قبائلی اضلاع میں پہلی بار خواتین نے ووٹ ڈال کر تاریخ رقم کر دی
وزیرستان( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20جولائی 2019ء) قبائلی اضلاع میں پہلی بار خواتین نے ووٹ ڈال کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ خیال رہے کہ قبائلی اضلاع کے 16حلقوں میں انتخابات ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع میں پہلی بار انتخابات ہو رہے ہیں اور یہ اس لیے ہے کہ پہلی بار ان اضلاع کو خیبر پختونخوا میں شامل کیا گیا ہے اور اب یہاں انتخابات کروائے گئے ہیں۔

انتخابات کا عمل آج صبح شروع ہوا جو شام 5بجے تک جاری رہا ۔ وقت پورا ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان انتخابات میں خواتین نے بھی ووٹ کاسٹ کیا جس پر خواتین نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوااسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا عمل جاری ہے۔

پی کے 102 باجوڑمیں 131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 15 اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار خالد خان 2744 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے سراج الدین خان 2714 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔ پی کے 100باجوڑ میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 1 کے پولنگ اسٹیشن مانوڈھیری میں پی ٹی آئی کے انور زیب خان 253 لے کر پہلے جب کہ جماعت اسلامی کے وحید گل 183 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 105خیبرکے گورنمنٹ ہائی زین اسکول تاڑہ ولی خیل لنڈی کوتل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار الحاج شفیق شیر آفریدی 347لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان آفریدی 55 ووٹ لے کر دوسرے اور پی ٹی آئی کے شاہد شنواری 29 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں