قبائلی اضلاع سے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

خواتین کی مخصوص 4 نشستوں میں سے 2 اور اقلیت کی 1 نشست پر منتخب اراکین کے نام سامنے آگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 5 اگست 2019 22:31

قبائلی اضلاع سے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
شمالی وزیرستان/ خیبر ایجسنی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05اگست 2019ء ) قبائلی اضلاع سے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خواتین کی مخصوص 4 نشستوں میں سے 2 اور اقلیت کی 1 نشست پر منتخب اراکین کے نام سامنے آگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے خواتین کی چار مخصوص نشستوں میں سے فی الحال 2 خواتین ممبران کے نام جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کی ایک نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی انیتا محسود منتخب ہوگئی ہیں جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کی دوسری نشست تاحال خالی ہے۔

اقلیت کی ایک مخصوص نشست کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے ویلسن وزیرمنتخب ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے نعیمہ کشور مخصوص نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کو ملنے والی مخصوص ویمن سیٹ بھی امیدوار کی منتظرہے۔ کمیشن کی طرف سے کہا گیاہے کہ دو خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے دوبارہ ترجیحی فہرستیں جمع کرنے کا اعلامیہ جاری کرے گا۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں