قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں اس بار تین عیدیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 30 جولائی 2020 14:52

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں اس بار تین عیدیں
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،روفان خان) شمالی وزیرستان کے علاقہ حیدر خیل میں آج بروز جمعرات بڑی عید کا پہلا دن منایا جارہا ہے,حیدر خیل گاؤں کی جامعہ مسجد میں آج نماز عید ادا کی گئی،

مقامی رویت حلال کمیٹی کے مطابق شمالی وزیرستان کی عیدالاضحیٰ عید کا چاند دیکھنے کی شہادت کی بنیاد پر منائی جارہی ہے یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں اس بار تین عیدیں منائی جارہی ہے کچھ علاقوں میں کل عید ہوگی جبکہ باقی علاقوں اور حکومتی سطح پر پرسوں عید منانے کیلئے لوگوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں