جنوبی وزیرستان،آپریشن کے دوران فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، چار زخمی

پیر اگست 16:04

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2020ء) جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کیدوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جن میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اورلانس نائیک مصور شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

شمالی وزیرستان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments