شمالی وزیرستان،ایم پی اے میرکلام وزیر کی گاڑی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ

میرکلام وزیر کو پولیس نفری سمیت بحفاظت بنوں پہنچا دیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

پیر 31 اگست 2020 16:04

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2020ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی میر کلام وزیر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ میرعلی میں بازار چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے میر کلام وزیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق گاڑی پر گولیاں لگی ہیں تاہم میرکلام وزیر ساتھیوں سمیت محفوظ رہے ہیں۔شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق میرکلام وزیر کو پولیس نفری سمیت بحفاظت بنوں پہنچا دیا گیا ہے ، حملہ آوروں کی تلاش کے لیے میرعلی بازار میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں