شمالی وزیرستان ،مائنز ، کھلونا نما بم اور بارودی مواد کے حلاف سپین وام چوک میں احتجاجی مظاہر ہ

حکومت نے ہمارے مطالبات حل نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ پشاور اور اسلام آباد تک بڑھایا جائے گا، مقررین

اتوار 23 مئی 2021 15:40

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2021ء) تحصیل سپین وام میں مائنز ، کھلونا نما بم اور بارودی مواد کے حلاف سپین وام چوک میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں علاقے کے عمائدین ، اساتذہ کرام ، سیاسی اتحاد اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیاسی اتحاد نے چیئرمین ملک لیاقت خان کی سربراہی میں واک کا اہتمام کیا، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے ،ملک لیاقت حان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلونا نما بم سے مذکورہ تحصیل کے کئی بچے شکار ہوگئے ہیں،جو ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر محمد عدنان اور اکبر زمان نے کہا کہ دریائے کیھتو میں کھلونا نما بم فوری طور پر صاف کیا جائے تاکہ آئندہ کے لئے ایسے دردناک واقعات سے لوگ بچ سکیں، اسکے ساتھ ساتھ وزیرستان کے مختلف علاقوں میں موجود بارودی مواد کی نشاندہی کی جائے اور ان کو فوری طور پر صاف کیا جائے۔

(جاری ہے)

سپین وام سے تعلق رکھنے والا محمد عدنان نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی اور امتحانات کی بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں لہٰذا ہم حکومت سے اور باقی اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو سنجیدہ لیں اور جلد مسئلہ حل کیا جائے۔مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات حل نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ پشاور اور اسلام آباد تک بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں