وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا

پاسپورٹ اور نادرا دفاترمیں میرٹ پر مقامی لوگ بھرتی کریں گے، نادرا دفاتر میں خواتین کو تربیت دے کر بھرتی کیا جائیگا، وزیر داخلہ

ہفتہ 5 جون 2021 22:19

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا
شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران وزیر داخلہ کو میران شاہ میں علاقے کے مسائل پر بریفنگ بھی دی گئی، وزیر داخلہ نے علاقے کیلئے نادار کی دو موبائل وینز فراہم کرنیکا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ر دراز علاقوں کے عوام ان موبائل وینز سے مستفید ہوسکیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انگور اڈہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی پاسپورٹ آفس بنائیں گے،پاسپورٹ اور نادرا دفاترمیں میرٹ پر مقامی لوگ بھرتی کریں گے، نادرا دفاتر میں خواتین کو تربیت دے کر بھرتی کیا جائیگا۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں