شمالی وزیرستان ، پولیس کی کارروائیاں ، سات منشیا ت فروش گرفتار

اتوار 27 جون 2021 21:20

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2021ء) پولیس نے شیواہ میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپہ مار کر سات منشیات فروش گرفتار کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے بتایاک ہڈی ایس پی اعظم خان کی قیادت میں پولیس فورس کے ٹنڈی، عالم خیل، دروزندہ اور دیگر گاؤں میں آپریشن کر کے 7 منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے ۔ ڈی پی او کے مطابق منشیات فروشوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر کے منشیات فروشوں کے اڈے اور دکانات سیل کردئیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، شیواہ سمیت ضلع کے کونے کونے میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں