شمالی وزیرستان ،آپریشن میں ایک دہشتگرد ماراگیا

ہفتہ 28 اگست 2021 16:19

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ،آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا،دہشت گرد کا اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں