میرعلی ،گاؤں حیدر خیل میں یوتھ آف وزیرستان کے چار عہدیدار قتل کر دیئے گئے

چاروں ایک دوست کے ہاں کھانا کھانے کے بعد واپس جارہے تھے، مقتولین موٹرکار میں سوار تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بنے، پویس

اتوار 19 جون 2022 21:05

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2022ء) تحصیل میرعلی کے گاؤں حیدر خیل میں یوتھ آف وزیرستان کے چار عہدیدار قتل کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولس کے مطابق چاروں عہدیدرار وقار احمد داوڑ، سنید احمد داوڑ، عماد داوڑ اور اسداللہ کو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق چاروں ایک دوست کے ہاں کھانا کھانے کے بعد واپس جارہے تھے، مقتولین موٹرکار میں سوار تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بنے۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد کی لاشیں میرعلی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں