شمالی وزیرستان میں غیر قانونی طور پر کالا تیتر رکھنے پر شہری کا چالان

جمعہ 8 جولائی 2022 22:30

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2022ء) محکمہ جنگلی حیات نے شمالی وزیرستان میں غیر قانونی طور پر کالا تیتر رکھنے پر شہری کا چالان کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہری کو کالا تیتر رکھنے پر 2 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق بنوں اور لکی مروت میں 50 غیر قانونی جنگلی حیات رکھنے پر بھی جرمانہ کیا گیا۔ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق بغیر لائسنس یا پرمٹ کے جنگلی حیات رکھنا غیر قانونی ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں