جماعت اسلامی قبائلیوں کے ساتھ دکھ کی ہر گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے‘سینیٹر مشتاق احمد خان

آزاد کشمیر کی آزادی میں قبائلیوں کا خون شامل ہیں ملک میں جو امن قائم ہواہے یہ قبائلیوں کی مرہون منت کی وجہ سے ہے لیکن حکمرانوں نے قبائلیوں کو کچھ نہیں دیا

اتوار 29 اپریل 2018 14:10

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر وسینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کی آزادی میں قبائلیوں کا خون شامل ہیں ملک میں جو امن قائم ہواہے یہ قبائلیوں کی مرہون منت کی وجہ سے ہے لیکن حکمرانوں نے قبائلیوں کو کچھ نہیں دیا ہے جماعت اسلامی قبائلیوں کے ساتھ دکھ کی ہر گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہاراٴْنہوں نے شمالی وزیرستان میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جماعت اسلامی فاٹا کے امیر حاجی سردار خان ،جماعت اسلامی شمالی وزیر ستان کے امیر سیف الرحمن ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر حاجی اکبر علی خان ،فاٹا کے جنرل سیکرٹری رفیق ، نائب امیرسید اصل جان سیکرٹری اطلاعات جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا محمد نعیم خان عیسکی،امشاد اللہ ،رضوان خان ،اسد اللہ شاہ اور دیگر نے خطاب کیا اٴْنہوں نے کہاکہ قبائل غیرت مند اور بہادر قوم ہے جس کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے اگر قبائلی علاقہ جات میں عدالتی نظام قائم ہوگا تو ایف سی آر کے خلاف پہلا مقدمہ میں لڑوں گا کیونکہ ایف سی آر انگریزوں کا کالاقانون ہے جس سے قبائلیوں کو نجات دلاؤں گا اٴْنہوں نے کہاکہ موجودہ سیاستدان عوامی خدمات کی بجائے اسلام آباد کیلئے کوشش کررہے ہیں شمالی وزیرستان کے جلسے سے ثابت ہوا ہے کہ وزیرستان کے قبائل امن اور محب وطن ہیں جماعت اسلامی کے ساتھ محبت کرتے ہیں اور بغیر کسی لالچ کے قبائلیوں نے ملک کی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہیں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں وسائل سے مالامال ملک میں پیدا کیاہے اٴْنہوں نے کہاکہ اگر قبائل کو ترقی دینا چاہتے ہو توشمالی وزیرستان میں تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایاجائے کیونکہ تعلیم ہی سے ملک اور قوم ترقی کرسکتا ہے شمالی وزیرستان نوجوانوں کا ہے اور ملک کے اصل سپاہی قبائل ہی ہے اٴْنہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی رنگ اور نسل کی سیاست نہیں کررہی ہے بلکہ کرپشن سے پاک سیاست کررہی ہے 70 سالوں سے قبائلیوں کے حقوق پر حکمرانوں نے ڈاکہ ڈالا ہے اگر جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو 70سالوں کا حساب حکمرانوں سے لے گی اٴْنہوں نے کہاکہ ملک کو حقیقی معنوں میں ایمانتدار اور دیانتدار قیادت جماعت اسلامی ہی دے سکتی ہے جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام نفاذ کیلئے کوشاں ہے اسلام آبادکانظام جبر اور ظلم کانظام ہے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلا تقریر سینٹ میں قبائل کے حقوق کے حوالے سے کیا ہے جب تک میں سینٹ میں رہوں گا،قبائل کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا، اٴْنہوں نے کہاکہ امریکہ مسلمانوں کے خلاف ناکام کوشش کررہا ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوں گے اٴْنہوں نے اعلان کیا کہ عیدالفطر کے بعدامیر جماعت اسلامی سراج الحق شمالی وزیرستان میں جلسہ کریں گے آخر میں انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزستان کے تمام مسائل کا حل سنجیدگی سے حل نکالیں، لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے، جن پر جرم ثابت ہو جائے ان کو سزا دی جائے اور باقیوں کو رہا کیا جائے، ایک ماہ کے اندر اندر بارودی سرنگوں کا صفایا کیا جائے، موبائل اور انٹر نیٹ سروس کو بحال کیا جائے اور آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دیا جائے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں