شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نمازجنازہ ہنزہ میں ادا کردی گئی

کیپٹن عارف اللہ بھی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

ہفتہ 8 جون 2019 14:15

شمالی وزیرستان /ہنزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2019ء) شمالی وزیرستان بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونیوالے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نمازجنازہ ہنزہ میں ادا کردی گئی جبکہ کیپٹن عارف اللہ بھی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت کے علاقے جوٹیال میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبائی علاقے ہنزہ روانہ کردیا گیا جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی ،نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور فوجی افسران نے شرکت کی۔

شہید کیپٹن عارف اللہ کی نمازجنازہ میں بھی اعلیٰ افسران اورمقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا،بارودی سرنگ کیدھماکے میں تین فوجی افسران اورایک جوان شہید اورچارزخمی ہوگئے تھے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں